امریکا: سائبر حملہ، مختلف علاقوں میں تیل کی سپلائی معطل

May 11, 2021 | 14:24:PM

 (24نیوز)امریکا میں تیل پائپ لائن نیٹ ورک پر سائبر حملے کے نتیجے میں مختلف علاقوں کو تیل کی سپلائی معطل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کالونیل پائپ لائن پر 4 دن قبل سائبر حملہ کیا گیا تھا، پائپ لائن بند ہونے سے امریکا کے مشرقی حصوں کو تیل کی سپلائی معطل ہو گئی۔واقعے کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کروڑ اور لندن برنٹ کی قیمتوں میں 0 اعشاریہ 8 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    غیر معروف بھارتی اداکار کی فلم کو نیٹ فلیکس نے تاریخ کے سب سے مہنگے داموں خرید لیا

مزیدخبریں