بھارتی اداکارہ شویتا تیواری سے بیٹاچھیننے  کی کوشش۔۔ویڈیو  وائرل

May 11, 2021 | 15:36:PM
بھارتی اداکارہ شویتا تیواری سے بیٹاچھیننے  کی کوشش۔۔ویڈیو  وائرل
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ شویتا تیواری نے اپنے سابق شوہر کی  ویڈیو شیئر کی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی سوسائٹی کے سی سی ٹی وی کیمرہ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق شوہر ابھینو کوہلی کس طرح ان کے بیٹے ریانش کو چھیننے کی کوشش کررہے ہیں۔

 انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ یہ ویڈیو محض اس لئے اپ لوڈ کی ہے تاکہ لوگوں کو سچائی کا علم ہوسکے، تھوڑے دن بعد یہ ویڈیو ڈیلیٹ کردوں گی۔شویتا تیواری کا کہنا تھا کہ یہ وجہ ہے جس کے باعث میرا بیٹا اس شخص سے خوفزدہ ہے، اس واقعہ کے بعد ریانش ایک ماہ سے زیادہ عرصہ تک خوف و ہراس کی کیفیت میں رہا جب کہ رات کو ٹھیک طرح سے سو بھی نہیں پارہا تھا۔بھارتی اداکارہ نے بتایا باپ کی زبردستی کرنے کے باعث ریانش کا ہاتھ دو ہفتے تک درد کرتا رہا یہاں تک کہ اب وہ اپنے باپ سے ملاقات کرنے سے ڈرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بچے کو کسی صورت اس ذہنی دباؤ کا شکار نہیں ہونے دے سکتی، اس کو خوش رکھنے کیلئے کچھ بھی کروں گی۔شویتا نے ساتھ ہی ایک اور ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریانش کس طرح باپ کے گھر پر آجانے کے باعث خوفزدہ ہے۔

واضح رہے شویتا تیواری کے سابق شوہر ابھینو کوہلی نے اداکارہ پرشوٹنگ کی وجہ سے بیٹے ریانش کی جان خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ بیٹے کو ہوٹل کے کمرے میں اکیلا بند کرکے شوٹنگ کے لئے چلی جاتی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ہانیہ عامر   نے اپنے والد کے بارے میں ایسی بات کہی کہ خیران کر دیا