عید سے دو روز قبل کاروبار  کھولنے کی اجازت دی جائے،بزنس مین گروپ

May 11, 2021 | 15:39:PM

 (24نیوز)کراچی چیمبر نے سندھ حکومت سے عیدالفطر سے دو دن قبل افطار سے سحری تک کاروبار کی اجازت دینے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سندھ حکومت سے اپیل میں سفارش کی ہے کہ اس طرح کورونا کا پھیلاو روکنے کے لیے عائد پابندیوں سے ہونے والے سنگین نقصانات کو کسی حد تک کم کیا جاسکے گا۔ چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا کہ کراچی شہر میں کورونا کے نسبتاً کم کیسز کو خاطر میں لاکر بدھ اور جمعرات افطار سے سحری تک تمام کاروبار کھولنےکی اجازت دی جائے، تمام مارکیٹیں بیک وقت کھلنے سے کسی ایک بازار میں رش نہیں ہوگا، حکومت بھی ایسا محسوس کرتی ہے تو دو دن کا ریلیف دے دیا جائے۔ 

واضح رہے کہ کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرہ نے کہا یہی وقت ہے کہ سندھ حکومت جو کہ عوامی حکومت ہے وہ پریشان حال عوام اور تاجر برادری کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے فیصلہ کرے۔کراچی چیمبر کی خصوصی کمیٹی برائے چھوٹے تاجران کے چیئرمین مجید میمن کے مطابق حکومتی فیصلہ کئی کاروبار کی بقاء کا فیصلہ ہوگا اس پر دانشمندی سے پیش رفت ہو۔

 یہ بھی پڑھیں:    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجی سحری کے وقت گھر وں میں گھس گئے،سحری کرنے سے روکنے کی کوششیں

مزیدخبریں