بے روزگار نوجوانوں کے لئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بے روزگاری کے خاتمے اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے پروگرام پر آئندہ مالی سال میں 5 ارب چالیس کروڑ کے اخراجات کئے جائیں گے، ٹیوٹا اداروں میں سیکنڈ شفٹ کپسٹی کو مزید بڑھا جائےگا، کپسٹی بڑھا کر 90 ہزار مزید طلبہ کو کورسز آفر کئے جائیں گے جس سے مستفید ہونے والے طلبہ کی سالانہ تعداد ایک لاکھ 57 ہزار تک پہنچ جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انڈسٹریز نے بے روزگاری کے خاتمے اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کی فروغ کےلئے بڑا بجٹ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔پانچ ارب چالیس کروڑ کے فنڈز بے روزگاری کے خاتمے اور ٹیکنیکل ٹریننگ پروگراموں پر خرچ کئے جائیں گے۔ نئے مالی سال میں پنجاب روزگار سکیم کے تحت اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے نوجوانوں کو دو ارب کی لاگت سے قرض دیئے جائیں گے۔
ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لئے ٹیوٹا اداروں میں سیکنڈ شفٹ کی کپسٹی مزید بڑھائی جائے گی،سیکنڈ شفٹ میں نوجوانوں کو ہنر مند کورسز کروانے پر ایک ارب چالیس کروڑ خرچ کیا جائے گا۔ٹیوٹا اداروں میں سیکنڈ شفٹ کپسٹی بڑھانے سے مزید 90 ہزار نوجوانوں کو ٹیکنیکل کورسز افرکئے جا سکیں گے، جس سے سالانہ مستفید ہونے والے طلبہ کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار ہو جائے گی۔
ٹیوٹا اداروں میں سیکنڈ شفٹ میں 57 شعبہ جات میں کورسز آفر کئے جائیں گے۔ سیکنڈ شفٹ میں چائنیز زبان، ڈرائیونگ کورسز ، انگلش لینگویج کورسز ، آئی ٹی کورسز ، ہاسپٹیلیٹی کورسز اور کنسٹرکشن سیکٹر کورسز آفر کئے جائیں گے۔ نئے مالی سال میں پنجاب روزگار پروگرام کو دو ارب،ٹیکنیکل کورسز کے لئے ہنر مند نوجوان پروگرام کو 60 کروڑ، ٹیوٹا کو دو ارب جبکہ پی وی ٹی سی کو 80 کروڑ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ بلوچستان اور سپیکر کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے