(24 نیوز)پنجاب حکومت نے عید کے موقع پر لوگوں کی نقل و حرکت محدود رکھنے کیلئے لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں کوروناوبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا راجہ بشارت، ڈاکٹریاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، صحت کے محکموں کے سیکرٹریز،ڈی جی پی آر اور اعلی سول وعسکری حکام کی شرکت کی۔
صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا کہ عید کے موقع پر لوگوں کی زیادہ نقل و حرکت کے باعث کورونا کیسز میں اضافے کا خطرہ ہے،شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔عوام نے لاک ڈاون کے دوران ایس او پیز پر عمل کیا تو کیسز میں نمایاں کمی آئے گی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لوگ عید سادگی سے منائیں، غیر ضروری سفرسے گریز کریں۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ گزشتہ برس عید الفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا۔نماز عید کے اجتماعات ایس او پیز کے تحت ہونگے۔ لوگ خود کو اور اپنے عزیز و اقارب کو وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پر عمل کریں، ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وباسے بچا جا سکتا ہے۔
چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز تیار کر لئے گئے ہیں، اجلاس کو بریفنگ لاک ڈاو¿ن پر عملدرآمد کیلئے انتظامی افسران متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مختلف شہروں میں 1200سے زائد دکانوں کو سیل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :ایم بی بی ایس فائنل ایئر کے طلبا کے لئے خوشخبری