وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافی برادری کیلئے بڑا اقدام

May 11, 2021 | 20:31:PM

(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحافیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر کے صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا، کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی صحافی برادری کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے سفارشات منظور کر لی گئی ہیں،عید کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔
 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ 
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پریس کلب میں خصوصی سنٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے گا، ویکسین لگانے کے حوالے سے صحافی برادری کو اکوموڈیٹ کیا جائے۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے ایکسپو سنٹر میں 300 آکسیجن بیڈ ہسپتال بنانے کی ہدایت کر دی، ایکسپو سنٹر میں آکسیجن بیڈ ڈ ہسپتال بنایا جائے گا، یہ ہسپتال وینٹی لیٹرز ہسپتال کی بجائے صرف آکسیجن بیڈز کا بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف کی فلسطینی سفارت خانے آمد، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

مزیدخبریں