(24نیوز) حکومت مخالف تحریک چلانے کےلئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ تینوں قائدین نے حکومت کوگھر بھیجنے کے لئے اہم نکات پر تفصیلی مشاورت کی ۔عید الفطر کے فوری بعد حکومت مخالف تحریک آگے بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف فیصلہ کن راﺅنڈ کے لئے مولانا فضل الرحمن عید الفطر کے بعد تمام پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔ شہباز شریف حکومت مخالف تحریک میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔تینوں رہنماﺅں نے ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کو روکے جانے کے خلاف عدالت جانے پر اتفاق کیا ۔
عید الفطر کے بعد پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اے این پی اور پیپلزپارٹی کو دعوت دینے پر گفتگوہوئی ،تینوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کےاکہ معاملات طے پانے کی صورت میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں دعوت دی جائے گی۔عید کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہی جلاس کے ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔شہباز شریف نے پی ڈی ایم ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر کو شامل کرنے کا مشورہ دےا ،حکومت مخالف تحریک میں مسئلہ کشمیر اہم جزو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں۔دورہ سعودیہ ۔ وزیراعظم نے چاولوں کے تھیلوں کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی؟: بلاول
حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف کانواز شریف اور فضل الرحمن سے رابطہ
May 11, 2021 | 21:58:PM