(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بلے باز عابد علی فلسطینیوں کی حمایت کے لئے میدان میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بلے باز عابد علی کا کہناہے کہ فلسطین کے مسلمانوں کے لئے دعا گو ہیں۔ بابر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہم انسان ہیں اور ہمیں انسانیت کے لئے کھڑا ہونا چاہیے۔
بابر اعظم نے مزید لکھا ہے کہ یا اللہ فلسطین کے مسلمانوں پر رحم فرما اور انہیں اس تکلیف سے نجات عطا فرما۔
عابدعلی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے اے اللہ تو طاقت والا ہے اورہم بے بس، توقدرت رکھتا ہے فلسطین کے مسلمانوں پر رحم فرما۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز جارحیت کرتے ہوئے مسجد میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر بمباری کرکے بچوں سمیت20افراد کو شہید کردیا تھا جس پر پوری امت مسلمہ رنجیدہ ہے امن کے ٹھیکیدار اور عالمی تنظیمیں اور خصوصاً عرب ممالک خاموش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہری گھر بیٹھے ٹویٹر سے ڈالر کمانے کیلئے ہوجائیں تیار