وزیر اعظم وفد کے ہمر اہ لندن روانہ۔اہم فیصلے کا امکان

May 11, 2022 | 08:46:AM

 (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مشاورت، ن لیگ بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اہم امور پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بعض معاملات پر پارٹی رہنماؤں مشاورت کرنی ہے اور ن لیگ بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔

 ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ویڈیو لنک پر اجلاس کی تجویز مسترد کر دی تھی، ملاقات میں آئندہ الیکشن، پنجاب کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نوازشریف اور اسحاق ڈار سے مشاورت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:      خوشنما نظر آنیوالے مہنگے ترین آم۔ فی کلو کتنے لاکھ میں فروخت

مزیدخبریں