ملک بھر میں گرمی کی صورتحال، درجہ حرارت کتنا ہو گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک بھر میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجائیگا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 15 مئی تک کراچی شہر میں نئی ہیٹ ویو چلنے کا امکان ہے ۔ ہیٹ ویو کے دوران کراچی سمیت زیریں سندھ میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے ممکن ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں پارہ 40 کا ہندسہ تجاوز کر جائیگا جبکہ گرمی کہ شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
خیال رہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 27.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 78 فئصد ریکارڈ کیا گیا ہے،شہر میں سمندری ہوائیں معطل جبکہ مغربی سمت سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں ، شہر کا مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، اس سے قبل محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی تھی۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث اگلے ہفتے کے دوران ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ کا امکان ہے۔
دوسری جانب بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر گلگت بلتستان 07 سے 09 ڈگری دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ بالائی و وسطی سندھ، وسطی و جنوبی پنجاب، بلوچستان 06 سے 08 ڈگری دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
گرمی کی شدت میں ہر روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئے، دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور دھوپ میں نکلتے وقت گیلا تولیا سر پر رکھیں ۔
ماہرین کے مطابق گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھ جاتے ہیں لٰہذا اس موسم میں اپنا خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے الزامات سے متعلق امریکہ کا اہم بیان سامنے آ گیا