ایک اور اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صاحبزادہ حامد رضا کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ غیر آئینی وزیراعلیٰ کے ماتحت کام کرنا میرے ضمیر کیخلاف ہے، قاتلوں اور ڈاکوؤں کی حکومت کا حصہ نہیں رہ سکتا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب صاحبزادہ حامد رضا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ ذمہ داری دی، قرآن بورڈ کیلئے بہترین خدمات دیں، اب استعفیٰ دینا مناسب سمجھتا ہوں۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ قرآن بورڈ پنجاب آئینی ادارہ ہے، چیئرمین کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیاجا سکتا، لیکن موجودہ سیٹ پر رہنا میرے ضمیر پر بوجھ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم نصاب کا لازمی حصہ بنانا میرے لئے فخر کا باعث ہے۔خیال رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو جولائی 2020 میں قرآن بورڈ کا چیئر مین مقرر کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گرمی کی صورتحال، درجہ حرارت کتنا ہو گا؟