اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے روکا گیا تو۔ شیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا

May 11, 2022 | 11:25:AM

(24نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے  کہا کہ  اگراوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا۔

 شیخ رشید نےاپنے بیان میں کہا کہ اگر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو جن کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے ان کو ووٹ دینے کے حق سے روکا گیا تو میں سپریم کورٹ جاؤں گا اور ان کو یہ حق دلوا کر رہوں گا،ساری دنیا میں اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے،اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:   آئینی ماہرین کیساتھ مشاورت۔ عمر سرفراز چیمہ ڈٹ گئے

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنے کا موجودہ حکومت کا ایجنڈا ہندوستان کے 5 اگست کے آرٹیکل اے 35 اور 370 کے ناپاک فیصلے کی حمایت کے مترادف ہے جسے پاکستانی اور کشمیری قوم کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرے گی،مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
 

مزیدخبریں