(24نیوز)سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی وتحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے مسجد نبویؐ کے واقعے پر درج مقدمے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے ہیں۔
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا درخواست میں موقف ہے کہ پولیس اور ایف آئی اے کو ہراساں کرنے اور گرفتاری سے روکا جائے،پی ٹی آئی قیادت کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے غیر قانونی ہراسانی سے روکا جائے، تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف پورے ملک میں درج مقدمات کو خارج کیا جائے اور تمام مقدمات کو ختم کیا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ گئے تو روضۂ رسولؐ پر حاضری دینے کت وقت مسجد نبویؐ کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی،واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں جن میں کچھ افراد کو چور چور کے نعرے لگاتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی
مقدمے میں سابق وزیر اعظم عمران خان، فواد چودھری، شیخ رشید، شہباز گل، راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر، انیل مسرت سمیت 150 افرادنامزد کئے گئے۔