(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیرِ تعلیم اندر سنگھ پرمار کی بہو نے مبینہ طور پر خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرِ تعلیم اندر سنگھ پرمار کی 22 سالہ بہو سویتا پرمار نے گزشتہ شام پھانسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کی،واقعے کے وقت بھارتی وزیر بھوپال میں موجود تھے جبکہ اُن کے بیٹے شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔ واقعے کی وجہ خاندانی مسئلہ بتائی جاتی ہے ،لاش کے پاس سے کوئی خودکشی سے قبل لکھا گیا نوٹ نہیں ملا جبکہ بھارتی وزیر اور متوفی کے شوہر خبر ملتے ہی رہائش گاہ پر پہنچے.ان کا کہنا ہے کہ سویتا پرمار خوش تھی پتہ نہیں اس نے یہ اقدام کیوں اٹھایا۔
سویتا پرمار کی شادی وزیر کے بیٹے دیوراج پرمار سے تین سال قبل ہوئی تھی، خودکشی کے حوالے سے پولیس کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل