آئین شکنی۔بلاول بھٹو نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے آئین شکنی سے متعلق کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نےکہا کہ عمران خان کے خلاف بیرونی نہیں جمہوری سازش ہوئی ہے یہ سازش وائٹ ہاؤس نہیں بلاول ہاؤس کی سازش ہے، ماضی میں سازشیں ہوئیں، اس بار عمران خان کو ہٹانے کے لیے آئینہ طریقہ کار اختیار کیا گیا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ عمران خان کو مسائل اور مشکلات کا پتا ہے عمران خان کو اس کی ناکامی کا بھی علم ہے وہ اپنی کارکردگی کی وجہ سے اپنے عہدے سے ہٹے۔پی پی اپوزیشن کو ایک پیکیج لانے عمران خان کو ہٹانے کے لیے تین سال کوششیں کیں، اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کے ساتھ عدم اعتماد لانے میں کامیاب ہوئے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان ناکامی چھپانے کے لیے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ پر حملے کر رہے ہیں ان کو سمجھنا چاہیے وہ حکومت میں نہیں اکثریت ہمارے پاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل انتخابات۔خواجہ آصف نے عندیہ دیدیا
چیئرمین پی پی پی نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ پارلیمنٹ واپس آئیں اور اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں، آئین توڑنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 استعمال ہوتا ہے، تین سے 10 اپریل تک جو ہوتا رہا اورجو ابھی ہو رہا ہے وہ آئین شکنی ہے اور پی ٹی آئی قیادت، گورنر پنجاب کے اقدامات آئین شکنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الزامات اور نازیبا ویڈیو لیک۔ عامر لیاقت نے بھی ویڈیو شیئر کر دی