مریم نواز کو پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی دی جائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو پولیس کی سیکیورٹی کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کی سیکیورٹی بھی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر مریم نواز کو سیکیورٹی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایاہے کہ مریم نواز کو وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،مریم نواز کو اسلام آباد میں وفاقی پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی ہمہ وقت حاصل ہوگی۔
ذرائع نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے اضلاع میں متعلقہ پولیس سیکیورٹی فراہم ہوگی، مریم نواز کی رہائش گاہوں پر بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ثابت نہیں کرسکتے تو کیوں کہتے ہیں ہر سیاستدان چور ہے، چیف جسٹس