عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو ۔عمرسرفرازچیمہ نے بڑا بیان دیدیا

May 11, 2022 | 15:40:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) عمرسرفرازچیمہ نے کہا کہ48 گھنٹےمیں آئینی،قانونی وسیاسی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعمرسرفرازچیمہ نے کہا کہ صدرپاکستان کوآئین کےتحت رپورٹ بھیجی تھی، آئینی طورپروزیراعلیٰ آفس خالی نہ ہونےکےباوجودانتخاب کرایاگیا، آئین میں کہیں موجودنہیں اسپیکرقومی اسمبلی وزیراعلیٰ سےحلف لے،عمرسرفراز نے مزید کہا کہ سیاسی جدوجہدکےدوران عمران خان کیساتھ لاہورسےگرفتارہوا،عثمان بزدارنےجواستعفیٰ دیاوہ غیرآئینی تھا۔میرے دفتر کو پولیس نے یرغمال بنایا ہوا ہے،مجھ سے گاڑیاں اور سکیورٹی واپس لے لی گئی ہیں،عدالتوں سے انصاف نہیں ملے گا تو عوام سڑکوں پر نکلیں گے۔

مزیدخبریں