الیکشن کے حوالے سے رانا ثناء اللّٰہ  نے بڑا بیان جاری کردیا

May 11, 2022 | 17:57:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کرانے کا فیصلہ ن لیگ اکیلے نہیں بلکہ اتحادی حکومت مل کر کرے گی۔ اب چاہئے الیکشن صبح ہوں یا 14 ماہ بعد ہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

رانا ثناء کا کہنا تھا کہ امریکی سازش ایک فراڈ ہے، عمران خان نے ہمیشہ فراڈ اور جھوٹ پر سیاست کی،وزیر اعظم کے لندن جانے سے متعلق رانا ثناء نے بتایا کہ نواز شریف کے صحت کے مسائل بھی ہیں، کچھ ایسے معاملات ہیں جن کو ویڈیو لنک کے ذریعے ڈسکس کرنا مشکل بھی ہے اور نامناسب بھی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی نومبر میں انتخابات کروا دیئے جائیں۔

مزیدخبریں