(24 نیوز)ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے کے بعد صرافہ بازار میں سونا مزید مہنگا ہو گیا،ایک تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 35 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیاجبکہ 10 گرام سونا 1115 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 16 ہزار 341 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے ،صرافہ ڈیلرز کا کہناہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت پر بھی اثرات ہورہے ہیں۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کمی سے 1852 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اونچی اڑان۔کتنے کا ہو گیا؟