شہبازشریف کی نوازشریف سے ملاقات، جذباتی مناظر

May 11, 2022 | 18:48:PM

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی اپنے بھائی و قائد ن لیگ میاں نواز شریف سے ملاقات کے موقع جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بھائی میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔دونوں بھائیوں کے درمیان ملاقات لندن میں ہوئی ہے جس میں ملکی سیاسی و پارٹی امور پر بات جیت کی گئی ہے۔
دونوں بھائیوں کے درمیان ملاقات کے موقع پرجذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے بھائی کو دیکھتے ہی سینے سے لگنے کیلئے دور سے ہاتھ پھیلا دئیے اور قریب پہنچنے پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے گھٹنے چھوئے۔ جس پر نواز شریف نے انہیں سینے سے لگا لیا اور ان کی پیٹھ تھپتھپاتے رہے۔
 جبکہ مریم نواز شریف نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اتنی عزت کس کو نصیب ہوتی ہے۔


 وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی نواز شریف سے گلے ملنے کی تصویر شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، سونا بھی پیچھے نہ رہا، ریکارڈ ٹوٹ گئے

مزیدخبریں