(24 نیوز)لندن میں حسن نواز کے دفتر کے سامنے ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آ گئے، دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں تلخی پر پولیس کی نفری طلب کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں حسن نواز کے دفتر کے سامنے ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آگئے،پی ٹی آئی کارکنوں نے مسلم لیگ ن کیخلاف نعرے بازی کی اورامپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے۔
دوسری جانب لیگی کارکنوں نے شہبازشریف خوش آمدید کے بینرز اور پوسٹر اٹھا رکھے ہیں ،ذرائع کے مطابق مظاہروں کی وجہ سے لیگی قیادت کی میٹنگ حسن نواز کے دفتر سے دوسری جگہ منتقل کی گئی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کابینہ ارکان کے ساتھ لندن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، سونا بھی پیچھے نہ رہا، ریکارڈ ٹوٹ گئے