انجلینا جولی نے والدہ کی سالگرہ پر خواتین سے کینسر کے ٹیسٹ کا مطالبہ کردیا

May 11, 2023 | 00:08:AM

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے اپنی والدہ کی 73 ویں سالگرہ پر تمام خواتین سے بریسٹ کینسر جیسی مہلک بیماری کے ٹیسٹ کا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق  انجلینا جولی نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر والدہ مارچلین برٹرینڈ کے ہمراہ  اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ"کل میری ماں کی 73ویں سالگرہ ہے جوکہ بریسٹ اور اوورین کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد آج سے 15 سال قبل انتقال کرگئی تھیں۔"

اُنہوں نے لکھا کہ"میں رواں سال جون میں  عمر کے اس حصّے سے صرف ایک ماہ کی دوری پر ہوں گی جب میری والدہ کو کینسر ہونے کی تشخیص ہوئی تھی"۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ"میں نے کینسر کا شکار ہونے کے امکانات کو کم کرنے کی کوشش کرنے میں حفاظتی سرجریاں کروائی ہیں لیکن میں اس کے باوجود بھی احتیاطََ چیک اپ کرواتی رہتی ہوں"۔

انجلیناجولی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں تمام خواتین سے مطالبہ کیا کہ کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے بچنے کے لیے اپنا چیک اَپ لازمی کروائیں۔

مزیدخبریں