(ویب ڈیسک) ناراض بیوی کو منانے گیا شوہر سسرالیوں کے تشدد اور فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی 20 دنوں سے ناراض میکے میں بیٹھی ہوئی تھی، مقتول جلال خان ناراض بیوی کو منانے سسرال پہنچا تو سسرالیوں نے زبانی تکرار کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، ملتان سے جعلی سفری دستاویزات کیساتھ 2 مسافر آف لوڈ
نوشہرہ ہسپتال منتقلی کے دوران جلال خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ نوشہرہ کلاں میں سسرالیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔