برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 3 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 3 روپے مہنگا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 597 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 390 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 398 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سکول آج اور کل مزید بند رہیں گے
فارمی انڈوں کی قیمت 284 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 8400 روپے میں فروخت ہوگی.