عمران خان کی گرفتاری، اقوام متحدہ کا پُرتشدد کارروائیوں سے گریز کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کی صورتحال پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بیان سامنےآیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں بننے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین کو تشدد سے باز رہنے کی اپیل کی ہے۔
سیکرٹری جنرل نے اپنے مختصر بیان میں حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم خان کیخلاف کی جانے والی قانونی کارروائی میں مناسب طریقہ کار اپنائیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی گرفتاری، امریکا کا ردعمل سامنے آگیا
ترجمان کے مطابق انتو نیوگوتریس نے پُرامن اجتماع کے حق کا احترام کرنے پر اور عمران خان کیخلاف قانون کی عمل داری میں قوانین کے احترام پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو نیب نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا تھا، عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔