(سعید احمد، اشرف خان) ڈالر ملکی تاریخی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور روپیہ کی قدر ملک کی کم ترین سطح پر آ گئی، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر 294 روپے ،295 روپے اور پھر 296 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا, انٹربینک میں پہلی بار امریکی ڈالر 297 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا, سیاسی ہلچل نے ڈالر کو نئی بلندی پر پہنچا دیا.
یہ بھی پڑھیں: تاجروں نے پی ٹی آئی کی ہڑتال کی مخالفت کر دی
ملک میں جاری موجودہ سیاسی صورتحال نے کرنسی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔ روپے کے مقابلے ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔ سٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز کے مقابلے 5 روپے 38 پیسے مہنگا ہوگیا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 284.84 روپے سے بڑھ کر 290.22 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ ایک دن میں روپے کی قدر میں ایک اعشاریہ 88 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، تین کاروباری روز میں اب تک انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 63 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر اور ساتھ ہی درآمدی بل کی طلب پر ڈالر کی خریداری پر روپے پر پریشر بڑھ رہا ہے, سیاسی ہلچل کی وجہ سے بھی روپے تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا ہے.
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل
دوسری جانب انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ ایک ہی دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہوا، تاریخ میں پہلی بار 297 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا، یورو 3روپے اضافے سے 320 روپے اور برطانوی پاونڈ 4 روپے مہنگاہوکر 366 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں اماردتی درہم 2.05 روپے مہنگا ہو کر 81.30 روپے اور سعودی ریال نے 1.25 روپے مہنگاہوکر 78.50 روپے کی بلند سطح قائم کردی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 290.22 روپے سے بڑھ کر 297 روپے کی بلند ترین سطح قائم کردی, انٹربینک میں 4 کاروباری روز میں ڈالر 13.41 روپے مہنگا ہوچکا ہے.
قبل ازیں کاروباری دن کے آغاز سے ہی انٹر بینک مارکیٹ میں تیزی سےاتارچڑھاؤکارحجان رہا، صبح سویرے ہی انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر291روپےکی سطح بھی عبورکرگیا تھا۔