پی ٹی آئی مظاہرین کے حملے، جلاؤ گھیراؤ ، توڑ پھوڑ،گاڑیاں،قدیم عمارت نذر آتش

 توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1650 سے زائد شرپسند عناصر گرفتار

May 11, 2023 | 11:03:AM
پی ٹی آئی مظاہرین کے حملے، جلاؤ گھیراؤ ، توڑ پھوڑ،گاڑیاں،قدیم عمارت نذر آتش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں  تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج ،پولیس کے ساتھ جھڑپوں اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے، صوبہ پنجاب میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

محکمہ بلدیات کی بلڈنگ کی توڑ پھوڑ, ترنول ریلوے اسٹیشن پر آگ لگا دی

اسلام آباد کے ترنول ریلوے اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے  مظاہرین نے حملہ کر دیا، توڑ پھوڑ کے بعد عمارت کو آگ لگا دی،مظاہرین نےمحکمہ بلدیات کی بلڈنگ کو توڑ پھوڑ  دیا،محکمہ بلدیات کی بلڈنگ سے ایچ بلاک کو راستہ بنایاجائے گا،محکمہ بلدیات کے کئی دفاتر سول سیکرٹریٹ سے باہر منتقل  کر دیئے۔

قائداعظم محمد علی جناح کا پیانو ، رائٹنگ ٹیبل ڈیسک اور تلوار بھی جلا ڈالی

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسندوں نےجناح ہاؤس لاہور میں قائداعظم محمد علی جناح کا پیانو ، رائٹنگ ٹیبل ڈیسک اور تلوار بھی جلا ڈالی،یہ نوادرات بانی پاکستان نے حکومت پاکستان کو عطیہ کی تھیں اوربطور قومی ورثہ یہاں محفوظ تھیں۔

مشتعل کارکنوں نےموسمی پودوں،پلانڑرزاورگملوں کوبھی نہ بخشاگیا،بیش قیمت گملےتوڑدیئے

عمران خان کی گرفتاری کےبعدمشتعل کارکنوں نےسرکاری املاک کونقصان پہنچایا،پھولوں،موسمی پودوں،پلانڑرزاورگملوں کوبھی نہ بخشاگیا،مشتعل کارکنوں نےمال روڈنہرکےپل پرلگےبیش قیمت گملےتوڑدیئے،مشتعل کارکنوں نےبیش قیمت پودوں اورموسمی پھولوں کوبھی نقصان پہنچایا۔

 

 سکیورٹی فورسز کی 8 گاڑیاں نذر آتش

دیر کے علاقے چکدرہ میں سکیورٹی فورسز قلعہ میں پی ٹی آئی شرپسندوں نے حملہ  کر دیا جس کے دوران سکیورٹی فورسز کی 8 گاڑیاں، فرنیچر اور قیام پاکستان سے پہلے بنائی گئی بلڈنگ جلا دی گئی،شرپسندوں نے چکدرہ میں قائم موٹر وے کے ٹول پلازہ کو بھی نذر آتش کر دیاگیا جبکہ شرپسندوں کی کارروائی کے دوران چکدرہ قلعہ میں فرنٹیئر کور کے جوانوں نے رد عمل نہیں دیا اور صبر کا مظاہرہ کیا۔

 میٹرو بس اور اورنج لائن سروس بھی تاحال بند 

اسلام میں مظاہرین کے حملوں کے پیش نظر میٹرو بس اور اورنج لائن سروس بھی تاحال بند ہے،گرین لائن اور بلیو لائن کے روٹس آپریشن کو بھی معطل کر دیا گیا،گرین لائن کی شٹل سروس کو بھی تا حکم ثانی بند کر دیا گیا،شہر میں پرائیوٹ پبلک ٹرانسپورٹ بھی تاحال بند ہے،فیض آباد ، پیر ودہائی اور 26 نمبر پر بیرون شہر جانے والی سروس بھی بند ہے۔

 توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1650 سے زائد شرپسند عناصر گرفتار

پولیس نے سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1650 سے زائد شرپسند عناصر گرفتار کر لئے۔

شرپسند عناصر کی پرتشدد کارروائیوں میں 150 سے زائد افسران واہلکار زخمی

شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 150 سے زائد افسران واہلکار شدید زخمی ہوئے،زخمی ہونے والوں میں مختلف شہروں سمیت لاہور 63،راولپنڈی 29 ، فیصل آباد 25،گوجرانوالہ کے 13 پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں،اٹک میں 10،سیالکوٹ میں 5 اور میانوالی میں 6 افسران و اہلکار زخمی ہوئے،پنجاب پولیس کے زیر استعمال 70 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی اور نذر آتش کیا گیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث بند شاہراہیں کھول دی گئیں

 پولیس کے مطابق لاہور میں رات گئے تک پی ٹی آئی کارکنوں کا وقفے وقفے سے احتجاج جاری رہا اور کارکنوں کے منتشر ہونے کے بعد شہر کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں تاہم مال روڈ انڈر پاس سے لے کر دھرم پورہ انڈر پاس تک ٹریفک کیلئے بند ہے،لاہور کی مختلف شاہراہوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے، رات سے بند فیروزپور روڈ قرطبہ چوک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تھا جبکہ کنال روڈ، جیل روڈ اور ظفرعلی روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

 پشاورمیں ریڈیوپاکستان کی عمارت کوجلا ڈالا،ایمبو لینس سمیت 10 گاڑیاں نذرآتش

خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی مظاہرین کے جلاؤگھیراؤسے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئی، پشاورمیں ریڈیوپاکستان کی عمارت کوجلا ڈالا،ایمبو لینس سمیت 10 گاڑیاں نذرآتش کردی گئیں،صوبائی الیکشن کمیشن کےدفترپردھاوااورتوڑپھوڑبھی کی۔

شرپسندوں نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ایمبو لینس سمیت دس گاڑیاں نذرآتش کردیں،انسد منشیات کی گاڑیاں،ابابیل اسکواڈ کی دوموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچایا،چکدرہ اورتیمرگراہ میں ایف سی قلعوں پرمشتعل افرادنے دھاوا بول دیا،مظاہرین لیپ ٹاپ،پنکھے،میزکرسیاں اوراسلحہ لوٹ کرلےگئے۔


پشاورسےاسلام آباد اورچارسدہ سے اسلام آباد ٹول پلازہ بھی نذرآتش کردیا گیا،کوہاٹ یونیوسٹی پرحملے میں گیٹ توڑکرجامعہ کی تزئین وآرائش کوتہس نہس کردیا گیا۔

مظاہرین نے درجنوں چیک پوسٹ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑڈالے،پشاورمیں 50 اورصوابی میں 40 شرپسند گرفتارکرلئے گئے۔

کوئٹہ میں پولیس کا کریک ڈاؤن، 65 پی ٹی آئی کارکن گرفتار

کوئٹہ میں پولیس کریک ڈاؤن   میں 65 پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا،سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،مبین خلجی،منیر بلوچ و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،:پی ٹی آئی صوبائی سیکرٹریٹ پر پولیس چھپاپے کے دوران ایک درجن سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا،:دکی میں ضلعی صدر سمیت 4 کارکنوں کو دھر لیا گیا،چمن میں 6 رہنماؤں و درجنوں کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں میں 7 افراد جاں بحق،106 زخمی

خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں میں 7 افراد جاں بحق  جبکہ 106 زخمی ہوگئے،پولیس حکام کے مطابق  مظاہروں کے دوران پشاورمیں 4 ، کوہاٹ میں 2 اور دیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا ، دو دنوں کے  مظاہروں میں مجموعی طور پر  106 افراد زخمی ہوئے ، پشاور: مختلف علاقوں سے پرتشدد مظاہروں میں ملوث 296 افراد کو گرفتارکیا گیا ، زخمی ہونے والوں میں 36 پولیس افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں۔