(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے سپورٹرز کی جانب سے پُرتشدد مظاہروں کے بعد اداکارہ مایا علی نے ان سے صبر کا دامن نہ چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں پرامن مظاہرے کرنے کی اپیل کی۔
مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ملک بھر میں ہونے والے پُرتشدد مظاہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان کا ہاتھ نہیں، سب لوگ جانتے ہیں کہ ایسے مظاہرے کرنے والے افراد کون ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ ’کپتان‘ کی گرفتاری کے بعد مظاہرے کرنے والے تمام افراد سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ دوسروں کو یا اپنے آپ کو نقصان نہ پہنچائیں، وہ کسی طرح کا بھی کوئی تشدد نہ کریں، گاڑیوں کے شیشے نہ توڑیں۔
مایا علی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے کسی بھی شخص کو نشانہ نہ بنائیں جو ’کپتان‘ کی حمایت نہیں کر رہا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی سنگین مسئلہ ہے، جسے کسی اور کو تکلیف دیے بغیر آسانی سے حل کیا جانا چاہیے۔
مایا علی نے مزید لکھا کہ جو لوگ کپتان کی گرفتاری کے بعد توڑ پھوڑ کر رہے ہیں، وہ ہم میں سے نہیں ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ وہ لوگ کون ہیں
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی مظاہرین کے حملے، جلاؤ گھیراؤ ، توڑ پھوڑ، قدیم عمارت نذر آتش
اداکارہ نے سب کو اپیل کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئیے اور ہمارے کپتان بھی یہی چاہتے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کی کامیابی اور دراز عمر کی دعائیں بھی کیں۔