(علی ساہی)تحریک انصاف کے شرپسندوں کے پرتشدد مظاہرے کچہ کے ڈاکوؤں کیلئے ’مد دگار‘ ثابت ہوئے۔پولیس کا کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن متاثر،کچہ آپریشن کیلئے پنجاب کانسٹیبلر ی کے1500جوان واپس بلالئے گئے۔
گزشتہ ایک ماہ سے کچہ آپریشن میں پولیس جوان حصہ لے رہے تھے،جوانوں کو لاہور سمیت دیگر اضلاع میں حالات کنٹرول کرنے کیلئے بھجوادیاگیا،ابتک لاہور پولیس کو پنجاب کانسٹیبلر ی سے1500جوان فراہم کئے گئے۔
ضرورپڑھیں :پی ٹی آئی مظاہرین کے حملے، جلاؤ گھیراؤ ، توڑ پھوڑ، قدیم عمارت نذر آتش
ایلیٹ فورس کی خصوصی ٹیمیں اور ایس پی یو کے جوان بھی لاہور تعینات کردئیے گئے،آئی جی آفس کے اعلیٰ افسران کو بھی لاہورشہر کے مختلف پوائنٹس پر ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں،آئی جی پنجاب نے افسران کو تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا گیا ہے۔