متنازع فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ اسلام مخالف نہیں ہے، فلم  پروڈیوسر 

May 11, 2023 | 12:11:PM
 فلم کے پروڈیوسر وپل شاہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’دی کیرالہ کاسٹوڑی‘ مسلمانوں یا اسلام مخالف نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   فلم کے پروڈیوسر وپل شاہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’دی کیرالہ کاسٹوڑی‘ مسلمانوں یا اسلام مخالف نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فلم کسی مخصوص مذہب یا ذات کے خلاف نہیں ہے، کچھ لوگ فلم کے خلاف نازیبا اور غلط زبان استعمال کررہے ہیں، انہی میں سے تین لوگوں نے فلم دیکھنے کے بعد عوامی طور پر معافی بھی مانگتے ہوئے فلم کی کہانی کو سراہا ہے۔

پروڈیوسر وپل شاہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ لوگ سمجھ جائیں گے کہ یہ فلم کسی کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہے اور جو دہشت گردی کے خلاف ہیں ہم ان تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس لڑائی میں ہمارا ساتھ دیں۔

اس کے علاوہ بولی ووڈ انڈسٹری کے تجزیہ کار اور نامور پروڈیوسر گریش جوہر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دی کیرالہ اسٹوری نے کامیابی سے باکس آفس میں اپنی جگہ بنا لی ہے اور اب وہ ٹاپ 10 فلموں میں شمار ہوگئی ہے۔ 

یاد رہے کہ بولی وڈ کی آنے والی فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی کہانی کو خوفناک قرار دیتے ہوئے ہندو سیکولر سیاست دانوں اور سماجی رہنماؤں نے اس پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فلم کو ریلیز کیا گیا تو فرقہ ورانہ فسادات بھڑک سکتے ہیں۔

دی کیرالہ اسٹوری‘ 5 مئی کو بھارت بھر میں ریلیز کی گئی تھی، فلم کی ہدایات سدیپتو سین نے کی دی ہے۔ دی کیرالہ اسٹوری‘ کے ہدایت کار سدپتو سین کا آغاز ہی سے دعویٰ تھا کہ یہ فلم حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔ 

فلم میں اداکارہ ادا شرما نے کیرالہ سے تعلق رکھنے والی، نرس بننے کی خواہش مند ایک ایسی ہندو لڑکی کا کردار نبھایا ہے جو اب افغانستان کی جیل میں قید ہے اور اپنی دہشت گردوں سے وابستگی کی سنسنی خیز کہانی بیان کررہی ہے۔

یہ فلم ایسی ہندو اور مسیحی لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں محبت کے جال میں پھنسا کر پہلے اسلام قبول کروایا جاتا ہے اور بعد ازاں عالمی انتہاپسند تنظیم کا حصہ بناکر افغانستان، شام اور عراق کے جنگ زدہ علاقوں میں جھونک دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: صبا قمر اور عمران عباس ڈرامہ سیریل ’تمہارے حُسن کے نام‘ کا ٹریلر جاری

مسلمانوں کے علاوہ روشن خیال ہندو تنظیموں اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی ان واقعات کو غیرحقیقی قرار دیا گیا ہے۔

بھارت میں اس فلم کی ریلیز ہونے کے بعد 56 کروڑ 86 لاکھ بھارتی روپے کمائے ہیں، یہ فلم عالمی سطح پر 12 مئی کو ریلیز ہوگی۔