(ویب ڈیسک) عالمی سطح پر نوجوانوں کے سب سے بڑے فٹبال ٹونامنٹ ناروے کپ 2023ء میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم بھی شرکت کرے گی۔
عالمی سطح کے اس مقابلے کیلئے پاکستان کی اسٹریٹ فٹبال ٹیم بھی ناروے کا دورہ کرے گی، نوجوانوں کی یہ ٹیم مسلم ہینڈز کے ماتحت ناروے جائے گی۔
مسلم ہینڈز کے ترجمان علی چوہدری کے مطابق آنے والے دو ہفتوں میں اسلام آباد میں ٹرائلز رکھے جائینگے جس میں ملک بھر سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ٹیم مکمل کی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیے: ملک میں امن و امان کی صورتحال، کراچی میں ہونیوالا ویمن ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ملتوی
فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کے شہر اوسلو میں منعقد ہوگا اور ایونٹ 26 جولائی سے 5 اگست تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم دو بار ناروے کپ میں شرکت کر چکی ہے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم 2014ء میں کواٹر فائنلسٹ جبکہ 2016ء میں رنراپ رہ چکی ہے۔
گزشتہ سال دوحا میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی ٹیم رنر اپ رہی تھی۔