مہوش حیات اور کبریٰ خان کی میجر (ر) عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست ملتوی 

May 11, 2023 | 12:38:PM
سندھ ہائی کورٹ نے اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی میجر (ر)  عدیل فارق راجہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال) سندھ ہائی کورٹ نے اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی میجر (ر)  عدیل فارق راجہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی وی لاگر میجر (ر) عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے  برہمی کا اظہار کیا۔

اداکارہ کے وکیل ایڈووکیٹ خواجہ نوید نے موقف پیش کیا کہ کاغذی کارروائی کےعلاوہ ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی، قابل اعتراض تصاویر اور مواد تاحال انٹرنیٹ پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  عامر خان کی بیٹی کی سالگرہ، نامور اداکار کی شرکت

عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے آئندہ سماعت پر  رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔