عمران خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو گزشتہ روز چیلنج کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ہائیکورٹ کا عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے: قاسم سوری سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیخلاف دائر درخواست پر سماعت آج دوپہر دو بجے ہوگی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز نیب نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ہائیکورٹ میں رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لیا۔