پاکستان کے معروف اینکر عمران ریاض کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔پی ٹی آئی کی کارکن ،یوٹیوبرصنم جاوید کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق عمران ریاض سیالکوٹ سے مسقط روانہ ہو رہے تھے تاہم ایف آئی اے حکام نے عمران ریاض کو آف لوڈ کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے عمران ریاض کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: قاسم سوری سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج
واضح رہے کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری پر پولیس حکام نے تاحال کوئی بیان جاری نہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر سمیت پارٹی کی مرکزی قیادت کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا جاچکا ہے۔پی ٹی آئی کی کارکن ،یوٹیوبرصنم جاوید کو گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔