آٹا بحران ختم لیکن قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کراچی میں آٹے کا بحران تو ختم ہو گیا لیکن آٹے کی قیمتیں بدستور آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
روشنیوں کے شہر کراچی میں آٹے کے بحران سے نجات پائی تو آٹے کی مہنگے داموں فروخت نے آن گھیرا۔ شہر قائد میں آٹا بحران ختم مگر قیمتیں کم نہ ہوسکیں، چکی کا آٹا 160 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، روپیہ ملکی تاریخ کی پست ترین سطح پر پہنچ گیا
دوسری جانب چکی مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی سپلائی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے، سرکاری آٹے کا معیار بہتر نہیں ہوتا، اوپن مارکیٹ کے آٹے کا معیار اچھا ہے اس لیے تھوڑا مہنگا ہے، اس وقت مارکیٹ میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، اوپن مارکیٹ میں ریٹ اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں۔