کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ، پی ٹی آئی رہنما سمیت 45 کارکنان عدالت میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کے معاملہ پر پی ٹی آئی رہنما عائشہ علی بھٹہ سمیت 45 کارکنان کو انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما عائشہ علی بھتہ کو انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ خاتون ملزمہ عقیدہ علی کو خاتون پولیس نے الگ پیش کیا۔عائشہ علی بھٹہ کے مطابق انہیں ڈیفنس میں گھر سے گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب تھانہ سرور روڑ پولیس نے 45 کارکنان کو عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں جلاو گھیراو کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: معروف اینکر عمران ریاض خان سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار
پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ملزمان پر کور کمانڈرز ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔