نقص امن کا خطرہ: اسد عمر،  شاہ محمود اور فواد چوہدری اڈیالہ جیل منتقل

May 11, 2023 | 15:11:PM

(24 نیوز) پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے گرفتار تینوں رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ روز نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: قاسم سوری سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج

   اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جب کہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری کو بھی جیل منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں