وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

May 11, 2023 | 17:50:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں شروع ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں متعلقہ وزرا اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے۔
ملک میں ہونے والے پرتشدد واقعات اور نقصانات کے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ اجلاس میں ملکی سلامتی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا اسلام آباد اور راولپنڈی میں فلیگ مارچ

مزیدخبریں