علیزے شاہ نے شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے شادی سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں لکس سٹائل ایوارڈ کی تیاری کے دوران ایک انٹرویو میں اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ "وہ ابھی شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں اور کیرئیر پر توجہ دے رہی ہیں۔
عمران عباس سے شادی کی قیاس آرائیوں سے متعلق کئے گئےایک سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ نہ جانے جھوٹی خبریں کون پھیلا رہا ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔
یاد رہےکہ اداکارہ علیزے شاہ کو ماضی میں بہاولپور کے نواب خاندان کے چشم و چراغ شکیل عباسی نے 5 ہزار تولہ سونا حق مہر کے عوض شادی کی پیشکش کی تھی، جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔اس حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ "انہوں نے بھی سُنا تھا کہ انہیں شادی کے لیے سونے کی پیش کش کی گئی ہے مگر اُنہوں نے اس پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا کیونکہ وہ ابھی شادی کرنے کی خواہش نہیں رکھتیں اور اپنے کیرئیر کو بہتر بنانے کیلئے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔"
اداکارہ نے خود کو پاکستان کی بلی آئلش قرار دیئے جانے پر مسکراتے ہوئے کہا کہ" ایسا نہیں ہے اور انہیں بلی آئلش بننے کا کوئی شوق نہیں۔"
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ اداکارہ علیزے شاہ کی شادی کی افواہیں پھیلائی جا چکی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں تھی۔