(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس پاکستان کو منصب چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا مشورہ دیدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ چیف جسٹس صاحب کو آج قومی خزانے کے 60 ارب ہڑپ کرنے والے وارداتیے کو مل کر بہت خوشی ہوئی اور اس سے بھی زیادہ خوشی انھیں اس مجرم کو رہا کر کے ہوئی۔
مریم نواز نے لکھا کہ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ چیف جسٹس کا منصب چھوڑ دیں اور اپنی ساس کی طرح تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مخالفین سے مذاکرات کریں،چیف جسٹس کی عمران خان سے اپیل