(24 نیوز )عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونا ریکارڈ 2700 روپے سستا ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر مہنگا ہوکر 2038 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہےجبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کمی آئی ہے،ایک تولہ سونا 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے، 10 گرام سونا 2314 روپے کمی سے 2 لاکھ 3 ہزار 447 روپے کا ہوگیا ، ایک تولہ چاندی کی قیمت 3100 روپے کی بلند سطح پر ہی برقرار۔