(24 نیوز)جونیئر ایشیا کپ کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ، جس کی قیادت محمد عبداللہ جبکہ نائب کپتان حنان شاہد کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈریشن کے زیر اہتمام دو روزی ٹائلز کے بعد ہاکی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے ،ٹیم کی قیادت محمد عبداللہ کریں گے جبکہ حنان شاہد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
کھلاڑیوں میں علی رضا،فیضان جنجوعہ،عقیل احمد،ارباز احمد اور احتشام اسلم،سفیان خان،ارباز ایاز،مرتضی یعقوب،ارشد لیاقت اور علی مرتضی ،زکریا حیات،عبدالرحمن،عبدالقیوم ڈوگر،عبدالوہاب،بشارت علی اور بلال اکرم بھی شامل ہیں،ایشیا کپ کے چھ سٹینڈ بائی کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ جونیئر ایشیا کپ 23مئی سے یکم جون تک عمان میں کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کو 2 پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں پاکستان، انڈیا، جاپان، تھائی لینڈ، چائینیز تھائی پے شامل ہیں جبکہ پول بی میں کوریا، ملائشیا، عمان، بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو چائینیز تھائی پے کے خلاف کھیلے گا، دوسرا میچ 24 مئی کو تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا، تیسرے میچ میں 27 مئی کو روایتی حریف بھارت مدمقابل ہونگے جبکہ 29 مئی کو جاپان کیساتھ میدان سجے گا۔