(ساجد بلوچ) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے صدر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کل سپریم کورٹ کے خلاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ڈرامائی انداز میں سپریم کورٹ سے رہائی کے متنازعہ فیصلہ کے خلاف مولانا فضل الرحمان نے بھر پور ردعمل دینے کا فیصلہ کر لیاہے،جے یو آئی کے کارکن کل سپریم کورٹ کے خلاف ملک بھر سے اسلام آباد پہنچیں گے ، جن سے مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے ، مولانا فضل الرحمان نے تازہ عدالتی فیصلہ پہ ردعمل دینے کے لئے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا، اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمان آج کسی بھی وقت ہنگامی پریس کانفرنس سے اپنی نئی حکمت عملی اور سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سپریم کورٹ کے خلاف ڈٹ گئے جے یو آئی ف کی جانب سے ملک بھر سے عدالتی جانبداری کے خلاف مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔