(24 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔
بلدیہ ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس میں شریک ایم کیو ایم کارکنان نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔
ایم کیو ایم کارکنان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈا فوری بند ہونا چاہئے، ریلی نکالنے کا مقصد پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرنا ہے، ایم کیو ایم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔