(ویب ڈیسک) بین الاقوامی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا ماضی میں بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ اپنے تعلقات پر کھل کر بول پڑیں۔
تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اس وقت اپنی نئی فلم"لو آگین" کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور انہوں نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں اپنے شوہر اور دیگر ساتھی اداکاروں سے اپنی نجی تعلقات پر کھل کر گفتگو کی ہے۔
اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ "وہ جب سنگل تھیں تو وہ ایک رشتہ سے دوسرے رشتہ کی طرف جاتی رہی اور تمام وقت میں کسی ایک کو بھی مکمل وقت نہیں دے سکیں یہاں تک کہ انہیں نک جونس ملے ۔"
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ" انہوں نے بہت سے لوگوں کے ساتھ ڈیٹ کیا اور وہ لوگ جو مجھے فلم سیٹ پر ملتے ان کے ساتھ میرے نجی تعلقات بن جاتے تھے۔"
اس موقع پر پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ "مجھے اپنے شوہر کی سابقہ گرل فرینڈز سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ میں ان کے متعلق کوئی بات سوچتی ہوں۔"
یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی ہے اور ان دونوں کی ایک بیٹی مالٹی میری بھی ہے۔