(24 نیوز) تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور چیئرمین عمران خان کی 10 مئی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آڈیو میں مسرت چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے پوچھا کہ ہاں مسرت صورتحال کیا ہے، ان کو پہنچ گئی میسج ؟ جس پر وہ جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ سر میں نے میسج پہنچایا ہے، ادھر ہائی کورٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں، ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم نہیں جائیں گے، کسی صورت بھی عمران خان کو پیش کریں۔
عمران خان نے کہا کہ نہیں، لیکن وہ خواجہ حارث ہے وہاں؟ جس پر مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ خواجہ حارث، سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ ہیں، میں ان کےساتھ بیٹھی ہوں، بات کراسکتی ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعظم سواتی سے بات کریں کہ سپریم کورٹ میں بھی اس پریہ ضرور کریں، یہ جو انہوں نےکیا ہے بالکل غیرقانونی چیز ہے۔ جس پر مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جی بالکل بالکل، سرآپ بے فکر ہوجائیں۔ آخر میں عمران خان نے کہا کہ یہ کیا کر رہا ہے، یہ جو چیف جسٹس ہے ان سے آرڈر لیتا ہے۔
خیال رہے نیب نے 9 مئی کو عمران خان کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے حراست میں لیا تھا جبکہ آج سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا اور عمران خان کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔