اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

May 11, 2023 | 20:43:PM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہاگیاکہ اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا، شام یا رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ،تاہم خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن میں موسم خشک اور گرم رہے گا،لیکن شام یا رات کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کرم اورخیبر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

مزیدخبریں