کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کے الیکٹرک صارفین پر بجلی بم گرا دیا، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 3 مئی2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،نیپرانے کے الیکٹرک کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری منظوری دیدی،اس کا اطلاق صرف مئی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔
نیپرا نے کہاہے کہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور پی ٹی آئی رہنما کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی