(24 نیوز) برٹش کونسل نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر کل ( 12 مئی کو) ہونے والے او اینڈ اے لیول کے پیپرز بھی ملتوی کر دیئے۔
برٹش کونسل کا کہنا ہے کہ ملک کی غیر محفوظ صورتحال، اپنے امیدواروں اور تمام عملے کی دیکھ بھال کے باعث تیسرے روز کا پرچہ منسوخ کیا گیا، کل (جمعہ 12مئی کو) صبح اور شام دونوں سیشنز کے لیے کیمبرج اسکول کے امتحانات منسوخ کئے گئے ہیں۔