اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، پاکستان کو فائنل میں شکست

May 11, 2024 | 09:16:AM
سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد   پاکستان کو پنلٹی شوٹ آؤٹ  سے شکست دے دی ۔
تفصیلا ت کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مقررہ  وقت تک 2، 2 گول سے برابر رہا میچ کا فیصلہ پلنٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس میں جاپان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے 4 گولز سے شکست دے  دی ۔

پاکستان گروپ ایونٹ میں ناقابل شکست رہا ، شاہینوں نے 5میچز کھیلے اور 3میں کامیابی حاصل کی ،پاکستان نے ملائیشیا، جنوبی کوریا اور کینیڈا کو شکست دی جبکہ جاپان اور نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا ۔ 

مزید پڑھیں: ٹھنڈی ہوائیں،بادل بھی برسیں گے،موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

خیال رہے کہ 4 سے 11 مئی تک جاری رہنے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ملائشیا، پاکستان، کینیڈا، جاپان، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شریک ہیں،پاکستان نے  اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے ، اس سے قبل 29 ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے برانز میڈل حاصل کیا تھا۔